Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے مزید پاکستانیوں کا انخلا، ’سعودی عرب کے مشکور ہیں‘

قونصل جنرل نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ (فوٹو: سبق)
جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے سوڈان سے پاکستانی تارکین کے انخلا پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔‘
قونصل جنرل نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی مدد سے آج 37 پاکستانی سوڈان سے جدہ پہنچے ہیں۔‘
’سوڈان میں کم و بیش 700 پاکستانی تارکین ہیں جن کے انخلا کے لیے کوششیں جاری ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ سوڈان کی بندرگاہ سے جدہ پہنچنے والے پاکستانیوں کو سعودی حکومت نے تمام سہولتیں فراہم کردی ہیں اور جلد ہی انہیں وطن واپس روانہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پاکستانی قونصلیٹ سعودی حکومت کے تعاون سے سوڈان میں پھنسے تمام پاکستانیوں کے انخلا کے لیے کوشش کر رہا ہے۔‘
پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی ایک ٹویٹ کہا ہے کہ ’ہم سعودی عرب کی حکومت کے تعاون اور مہمان نوازی پر مشکور ہیں۔‘
 

شیئر: