سعودی بحریہ کی مدد سے سوڈان سے 10 شہریوں سمیت 199 افراد کا انخلا
’سعودی عرب نے اب تک 356 افراد کا سوڈان سے انخلا کرایا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی بحری جہاز جلالۃ الملک ینبع کے ذریعہ سوڈان سے 10 سعودی شہریوں سمیت 199 افراد جدہ پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے اب تک 356 افراد کا سوڈان سے انخلا کرایا ہے جن میں 101 سعودی شہری جبکہ 26 ممالک سے تعلق رکھنے والے 255 دیگر افراد ہیں۔
دوسری طرف جدہ میں کنگ فیصل بحری بیس میں 14 ممالک سے قونصل جنرلوں کی آمد ہوئی ہے جنہوں نے سوڈان سے آنے والے اپنے شہریوں کا استقبال کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی بحریہ نے مسلح افواج کے دیگر شعبوں کے تعاون سے سوڈان سے سعودی شہریوں اور دیگر ممالک کے افراد نکلنے میں مدد کی ہے۔