Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے انخلا کا عمل جاری، پاکستانیوں سمیت 187 غیر ملکی جدہ پہنچ گئے

’جدہ پہنچنے والے غیر ملکیوں کا تعلق پاکستان سمیت مختلف ممالک سے ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سوڈان سے غیر ملکیوں کی انخلا کی سعودی مہم جاری ہے جس کے تحت آج جمعرات کو 187 غیر ملکیوں کو جدہ بندر گاہ پہنچایا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی بحری جہازجلالۃ الملک الطائف کے ذریعہ جدہ کے کنگ فیصل بحری اڈے پر پہنچنے والے غیر ملکیوں کا تعلق پاکستان سمیت مختلف ممالک سے ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے ابھی تک 2544 افراد کو سوڈان سے نکالا ہے جن میں سے 119 سعودی شہری جبکہ 74 ممالک سے تعلق رکھنے والے 2425 غیر ملکی ہیں۔

شیئر: