Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے آنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات

شاہ سلمان اورولی عہد کی جانب سے ملنے والی ہدایات پرعمل درآمد جاری ہے(فوٹو، ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے سوڈان سے مملکت آنے والے متاثرین کی دیکھ بھال کے لیے وزارت داخلہ کے متعلقہ اداروں نے کام شروع کردیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ (جوازات) ، محمکہ امن عامہ اورکوسٹ گارڈ کی جانب سے خصوصی ٹیمیں سوڈان سے مملکت آنے والے غیرملکیوں کو امیگریشن اوردیگرسہولتیں فراہم کررہی ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے سوڈان سے جدہ کی اسلامی بندرگاہ پر آنے والوں کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی غرض سے تمام تروسائل استعمال کیے جارہے۔
جدہ پہنچنے والے غیرملکیوں کے امیگریشن کے معاملات فوری نمٹانے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں بعدازاں انہیں خصوصی مہمان خانوں میں قیام کرانے کے بعد ان کے ملکوں کوروانہ کرنے کے لیے وزارت خارجہ اور ان ممالک کے سفارتخانوں کے تعاون سے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

شیئر: