Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسداد منشیات مہم، غیرملکی سے بڑی مقدارمیں چرس برآمد

مملکت میں بڑے پیمانے پرمنشیات کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
عسیر ریجن میں سرحدی ٹاسک فورس کی ٹیموں نے ایک ایتھوپی درانداز کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس برآمد کرلی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عسیر ریجن کے علاقے ظھران الجنوب میں سرحدی ٹاسک فورس کے جوانوں نے ایک ایتھوپیا کے باشندے کوگرفتار کیا۔
ملزم سے ابتدائی معلومات کرنے پرمعلوم ہوا کہ وہ غیرقانونی طورپرسرحد عبور کرکے مملکت داخل ہوا تھا۔ ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس بھی برآمد ہوئی جووہ مملکت اسمگل کرنا چاہ رہا تھا۔
واضح رہے ان دنوں سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کی جانب سے بڑے پیمانے پرانسداد منشیات مہم شروع کی گئی ہے جس کا عنوان ’منشیات کے خلاف جنگ‘ رکھا گیاہے۔
اس ضمن میں ادارہ امن عامہ کی جانب سے عوامی اشتہاری مہم بھی شروع کی گئی ہے جس میں منشیات فروشوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ادارے کی جانب سے ٹول فری نمبرز بھی جاری کیے گئے ہیں ۔ مکہ ، ریاض اورمشرقی ریجن کےلیے 911 جبکہ مملکت کے دیگرشہروں کےلیے 999 نمبرمخصوص ہیں۔
محکمہ انسداد منشیات کی جانب سے مملکت کی سطح پرٹول فری نمبر995 مخصوص ہے جبکہ سرحدی کوسٹ گارڈ کے لیے مخصوص ٹول فری نمبر994 ہے۔مذکورہ نمبرپرکسی بھی قسم کی منشیات فروشی کے بارے میں اطلاع فراہم کی جاسکتی ہے۔

شیئر: