Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں انسداد منشیات کی ٹیموں کے چھاپے، اسلحہ و منشیات برآمد

منشیات کی لت میں مبتلا افراد کو صحت آگہی اور تعلیم و تربیت دی جا رہی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں انسداد منشیات کی ٹیموں نے مملکت کے 8 مختلف  علاقوں  میں چھاپوں کے دوران متعدد  افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیوں نے ریاض، جازان، جدہ، تبوک اور  ایسٹرن ریجن میں  کارروائیوں کے دوران مختلف منشیات اور غیر قانونی آتشیں اسلحہ قبضے میں لیا ہے۔ 
جازان کے علاقے میں العرضہ گورنری میں سات یمنیوں کو منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کرنے پر بارڈر فورس  نے حراست میں لے لیا ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے جازان کے علاقے میں دو سعودی شہریوں کو حشیش رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
جازان کے علاقے میں سیکیورٹی گشت کرنے والوں نے چرس  سمگل کرنے کی کوششوں کو بھی ناکام بنایا اور  سمگلروں سے آتشیں اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔
جدہ میں ایک مقامی باشندے اور ایک پاکستانی کو میتھم فیٹامائن (شبو) منشیات فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
تبوک میں ایک سعودی شہری کو ایمفیٹامائن فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے جب کہ مشرقی ریجن  میں ایک شہری کو سوشل میڈیا پر بھنگ کی نمائش کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

جدہ میں مقامی باشندہ اور پاکستانی میتھم فیٹامائن فروخت کرنے پر گرفتار۔ فوٹو واس

ڈائریکٹوریٹ جنرل فار نارکوٹکس کنٹرول نے مملکت میں ڈرگ سیفٹی مہم کے دوران انسداد منشیات کے پروگرام بنائے ہیں جبکہ وزارت صحت کے پاس ایک  ایسا لائحہ عمل موجود ہے جس کے ذریعے منشیات کی لت میں مبتلا افراد کو صحت سے متعلق آگہی اور تعلیم وتربیت دی جا رہی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: