Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کیڑوں کے پاؤڈر سے بنی خوراک کا وجود نہیں، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی

وائرل وڈیو میں کیڑوں کے پاوڈر سے بنے مشروبات کے بارے میں دریافت کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ سعودی مارکیٹس میں موجود غذائی اشیا میں کیڑوں کا پاؤڈر استعمال کرنے کی قطعا اجازت نہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق ایس ایف ڈی اے سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مقامی شہری نے ایک ویڈیو میں کیے گئے دعوے کی حقیقت دریافت کی تھی۔
وڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’سافٹ ڈرنک اورخوراک میں کیڑوں سے بنا ہوا مخصوص پاؤڈراستعمال کیاجارہا ہے۔ مقامی شہری نے پوچھا تھا کہ آیا وڈیو میں کیا جانے والا یہ دعویٰ درست ہے‘؟ 
ایس ایف ڈی اے نے صارفین کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ ’سعودی مارکیٹ میں موجود کسی بھی مشروب یا خوراک میں کیڑوں کا پاؤڈر شامل نہیں ہے۔ اس حوالے سے ویڈیو میں جو دعوی کیا جارہا ہے وہ غلط ہے‘۔ 
اس سے قبل ایس ایف ڈی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا تھاکہ سعودی مارکیٹوں میں موجود کسی بھی غذائی شے میں سور کے گوشت یا اس سے تیار کردہ کوئی چیز شامل نہیں ہے۔ یہ وضاحت بھی اسی قسم کی ایک افواہ کے جواب میں جاری کی گئی تھی جس میں دعوی کیا جارہا تھا کہ بعض غذائی اشیا میں سور کا گوشت یا اس کی چربی شامل کی جارہی ہے۔ 

شیئر: