سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے لیے ایوارڈ
5ہزار سے زیادہ عرب اداروں نےایوارڈ کےلیے درخواستیں دی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی ’ایس ایف ڈی اے ‘ نے بہترین سرکاری کارکردگی ایوارڈ متحدہ عرب امارات سے جیت لیا ۔
الامارات الیوم کے مطابق ایس ایف ڈی اے کو بہترین سرکاری عرب ادارہ تسلیم کر لیا گیا ۔اخبار 24 کے مطابق پانچ ہزار سے زیادہ سرکاری عرب اداروں نے مذکورہ ایوارڈ کےلیے درخواستیں دی تھیں۔
ایس ایف ڈی اے کو یہ ایوارڈ کیوں دیا گیا اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایس ایف ڈی اے نے سرکاری وژن سے ہم آہنگ تصور اختیار کر کے اسے نافذ کیا۔
نفاذ کےلیے سپیشل حکمت عملی تیار کی اور سرکاری منصوبوں اور اہداف کی تکمیل کےلیے سکیمیں بنائی تھیں ۔
ایس ایف ڈی اے کو بہترین سرکاری کارکردگی کا اعزاز اس لیے بھی دیا گیا کیونکہ اس نے اچھوتے پن کا مظاہرہ کیا اور اپنی کارکردگی کو مسلسل بہتر بنانے کی کوشش بھی جاری رکھی ۔
وزارت تجارت کو بہترین عرب وزارت کے طور پر شاندارسرکاری کارکردگی ایوارڈ دیا گیا ہے۔