Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں تمام مصنوعات ’سور کے گوشت‘ اور اجزا سے پاک

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ٹوئٹر پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے( فائل فوٹو: عاجل)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ’مملکت کی مارکیٹوں میں موجود تمام مصنوعات ’سور کے گوشت‘ اور اجزا سے پاک ہیں‘۔ 
عاجل نیوز کے مطابق ایس ایف ڈی اے کے ٹوئٹرپردریافت کیا گیا کہ ’ کیا ریاض کی مارکیٹوں میں موجود گوشت اورپولٹری مصنوعات سور کے اجزا سے خالی ہیں۔
خاص کرفاسٹ فوڈ اورریسٹورینٹس میں فراہم کی جانے والی اشیائے خورونوش کیونکہ سنا تھا کہ پیپرونی میٹ کی تیاری میں بیف اورسور کے گوشت کا مکسچراستعمال ہوتا ہے‘۔ 
سوال کے جواب میں سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کی تمام مارکیٹوں میں موجود مصنوعات سور کے اجزا سے خالی ہیں‘۔ 

شیئر: