Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

التوحید پہاڑی راستہ 4 ماہ بند رہنے کے بعد کھول دیا گیا

’التوحید پہاڑی راستہ عید کے تیسرے روز کھولا جانا تھا مگر اس کا افتتاح موخر کردیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ٹرانسپورٹ نے عسیر ریجن میں التوحید پہاڑی راستہ ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق زبردست لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مذکورہ راستہ گزشتہ 4 ماہ سے بند رہا۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’موسلادھار بارش کے باعث راستے پر بڑی چٹانیں گر گئی تھیں‘۔
’ماہرین کا مشورہ تھا کہ بارش کا موسم ختم ہونے کے بعد ہی راستہ کھولا جائے کیونکہ یہاں لینڈ سلائیڈنگ کا ہر وقت خطرہ رہتا ہے‘۔
واضح رہے کہ التوحید پہاڑی راستہ عید کے تیسرے روز کھولا جانا تھا مگر اس کا افتتاح موخر کردیا گیا ۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مسافروں کے لیے متبادل راستے کھول دیئے گئے جبکہ التوحید پہاڑی راستے کومسافروں کی سلامتی کے لیے بند رکھا گیا‘۔

شیئر: