Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماحولیاتی ادارے کی کوشش، سیلاب میں اکھڑ جانے والے 15 درخت لگا دیے گئے

درخت لگانے کےلیے جدید طریقے استعمال کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
القویعیہ کمشنری میں بلدیہ اورماحولیاتی ادارے کی مشترکہ جدوجہد سے اکھڑجانے والے 15 درختوں کودوبارہ لگا دیا گیا۔ درخت سیلابی ریلے کی وجہ سے جڑ سے اکھڑ گئے تھے۔
سبق نیوز کے مطابق القویعیہ کمشنری میں ماحولیات ، پانی اورزراعت کے ادارے نے قومی مرکز برائے نباتی فروغ کی رپورٹ پرعمل کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہونے والے ان درختوں کو دوبارہ اگانے کےلیے بلدیہ کے ساتھ مل کرجامع منصوبہ تیارکیا تاکہ شجرکاری مہم کومزید موثر بنایا جاسکے۔

بلدیہ اوردیگراداروں کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے درخت لگائے(فوٹوْ، ٹوئٹر)

اس حوالے سے بلدیہ اورتحفظ ماحولیاتی ادارے کی مشترکہ ٹیموں نے سیلابی ریلے میں اکھڑجانے والے درختوں کو دوبارہ اگانے کےلیے فوری کارروائی کا آغاز کردیا۔
مشترکہ ٹیموں نے انتہائی محدود وقت میں تمام درختوں کو دوبارہ سے اگا دیا جوسیلابی ریلے کی وجہ سے جڑ سے اکھڑ گئے تھے۔
درخت لگانے کےلیے جدید سائنسی طریقہ استعمال کیا گیا جس کے تحت متاثردرختوں کی جڑوں کوزمین میں گاڑنے سے قبل گڑھے میں کھاد ڈالی گئی بعدازاں ٹریکٹر کی مدد سے درختوں کی جڑوں کو گڑھے میں اتارا گیا۔

شیئر: