Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوقات کار متعین، بس ڈرائیوروں کے لیے نئے قوانین آج سے نافذ

ڈرائیورز 24 گھنٹے میں 9 گھنٹے سے زیادہ ڈرائیونگ نہیں کریں (فوٹو، ٹوئٹر)
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے بس ڈرائیوروں کے لیے ڈیوٹی کے اوقات متعین کرنے کا قانون آج بروز اتوار سے نافذ کیا جا رہا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے عوامی بسوں کے ڈرائیوروں کے لیے ڈرائیونگ کا دورانیہ مخصوص کر دیا ہے جس پرعمل کرنا ضروری ہے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بس کمپنیاں اس امر کی پابند ہوں گی کہ وہ ایک ڈرائیورسے 24 گھنٹے کے دوران 9 گھنٹے سے زیادہ بس ڈرائیو نہیں کر سکتیں۔
ڈرائیونگ کے لیے مخصوص 9 گھنٹے میں ایک گھنٹے کا مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے تاہم ڈرائیونگ کےلیے 10 گھنٹے کا دورانیہ ہفتے میں زیادہ سے زیادہ 2 بار ہی متعین کیاجاسکتا ہے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے بسوں کے ڈرائیورز کے لیےزیادہ سے زیادہ ہفتہ وار کام کا دورانیہ 56 گھنٹے مخصوص ہیں جو 14 دنوں میں 90 گھنٹے سے زیادہ نہ ہوں۔
بسوں کے ڈرائیورز کےلیے آرام کے دورانیہ کے  حوالے سے قانونی نکات میں کہا گیا ہے کہ مستقل ساڑھے 4 گھنٹے کی ڈرائیونگ پرڈرائیور کو 45 منٹ آرام کرنا ہوگا جبکہ 24 گھنٹے بس چلانے پر11 گھنٹے آرام کےلیے مخصوص ہوں گے۔ ہفتہ واری آرام کا دورانیہ 45 گھنٹے ہوگا جو کہ 6 دن کام کے بعد ڈرائیور کودیا جائے گا۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متعلقہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضوابط پرسختی سے عمل کریں اورڈرائیوروں کو آرام کرنے کا دورانیہ فراہم کیا جائے۔
واضح رہے ضوابط میں تبدیلی کا مقصد خاص کر ان مسافربسوں کے ڈرائیوروں کو آرام کا مناسب وقفہ دینا ہے جوزیادہ ترشہروں کے درمیان سفرکرتے ہیں تاکہ انہیں مناسب وقت ملے اوروہ مکمل یکسوئی سے بس ڈرائیوکریں۔

شیئر: