Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے مختلف علاقوں سے  منشیات ضبط ، کئی افراد گرفتار

دمام پولیس نے نشہ آور پاؤڈر ضبط کیا ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے الشرقیہ، جازان، عسیر ریجنوں اور دمام نیز جدہ میں مختلف قسم کی نشہ آور اشیا کی سمگلنگ اور دھندے میں ملوث مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور دراندازوں کو گرفتار کرلیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے، سبق، عاجل اور اخبار  24 نے ان کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ الشرقیہ ریجن کی کمشنری حفر الباطن کے سیکیورٹی دستوں نے نشہ آور پاؤڈر کا دھندا کرنے والے  8 پاکستانیوں اور دو مقیم بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کرلیا۔

سعودی محکمہ انسداد منشیات سپیشل مہم چلائے ہوئے ہے۔ (فوٹو سبق)

سعودی محکمہ انسداد منشیات کے اہلکار ان دنوں مملکت بھر میں نشہ آور اشیا کے تباہ کن اثرات سے معاشرے کو آگاہ کرنے اور بچانے کے لیے سپیشل مہم چلائے ہوئے ہیں۔
الشرقیہ ریجن میں دمام پولیس نے نشہ آور پاؤڈر کا دھندہ کرنے والے ایک مقیم پاکستانی کو گرفتار کرلیا۔
جازان ریجن میں سرحدی محافظوں نے تین دراندازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔ دراندازوں کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔
جازان ریجن کی الدائرکمشنری میں گشتی دستے نے قات (نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے سعودی شہری کو حراست میں لے لیا۔
عسیر ریجن کے سرحدی محافظوں نے حشیش سمگل کرنے والے  تین غیرقانونی تارکین کو گرفتار کیا۔
جازان سرحدی محافظوں نے قات سمگل کرنے والے 9 یمنی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
جدہ میں سیکیورٹی گشتی دستے نے نشہ آور گولیاں سمگل کرنے والے دو مقامی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: