Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم جاری  

ینبع میں نشہ آورپاوڈررکھنے پرایشیائی کوحراست میں لیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پرمہم جاری ہے۔ مملکت کے مختلف شہروں سے منشیات فروشی میں ملوث متعدد افراد کوگرفتار کیا جاچکا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘جازان ریجن کے الدائر سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 202 کلو گرام چرس سمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ 
جازان ریجن میں ہی سیکیورٹی فورس کی ٹیم نے ایتھوپیا کے دو دراندازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔
جازان ریجن کے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 360 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ 
دوسری جانب مدینہ  منورہ ریجن کی ینبع کمشنری میں نشہ آور پاؤڈر کا دھندا کرنے والے ایک پاکستانی کو گرفتار کرلیا۔ 
تبوک ریجن پولیس کے سراغرسانوں نے  نشہ آور اشیا کا دھندا کرنے والے  4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان میں سے 3 کا تعلق سعودی عرب سے ہے جبکہ  چوتھا ایتھوپیا کا درانداز ہے۔

جازان میں 202 کلوگرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)

تبوک پولیس کا کہنا ہے کہ 4 رکنی گروہ کے قبضے سے 1138 نشہ آور گولیاں، حشیش، ممنوعہ طبی گولیاں، مختلف ممنوعہ اشیا، اسلحہ، دیسی ہتھیار، گولیاں، وڈیو ریکارڈنگ کے آلات، موبائل سیٹس، سرکاری دستاویزات، بینک کارڈز، زیورات اور 40 لاکھ  ایک ہزار  573 ریال بھی ضبط کیے گئے۔ 
بحرۃ کمشنری سے محکمہ انسداد منشیات نے ایک شہری کو نشہ آور مادے کا دھندا کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ 

شیئر: