منشیات کے خلاف جنگ جاری، 4 سو کلو چرس ضبط
ملزمان میں منشیات کے اسمگلرز اورسپلائرز شامل ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں بڑے پیمانے پرمنشیات کے خلاف مہم جاری ہے۔ اب تک متعدد منشیات فروش اوراسمگلرز کوگرفتار کیا جاچکا ہے۔
منشیات کے خلاف مہم میں انسداد منشیات ادارے کی خصوصی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں ۔ مشترکہ سیکیورٹی آپریشن میں جزیرہ فرسان میں 428.8 کلو گرام چرس اور 128 نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جازان ریجن میں سراغرساں ادارے کے اہلکاروں نے سرحدی محافظوں اورمحکمہ انسداد منشیات کی مشترکہ ٹیم نے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ان میں سے تین کا تعلق یمن سے ہے، دو کا مصر سے اور ایک سعودی شہری ہے۔
ملزمان چرس اور نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ، منتقلی اور وصولی کی میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے 4 لاکھ 70 ہزار 950 ریال اور موبائل سیٹس برآمد کرکے ضبط کرلیے گئے۔ ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔