کون سے کھانے ہماری بے چینی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں؟
کون سے کھانے ہماری بے چینی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں؟
بدھ 3 مئی 2023 21:15
جن کھانوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں وہ بے چینی کو کم کرنے میں کافی مدد گار ہوتے ہیں (فائل فوٹو: پِکسابے)
خوراک اور بے چینی محققین کے لیے برسوں سے پسندیدہ موضوع رہا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق تحقیق بتاتی ہے کہ ہماری ذہنی صحت اور جو ہم کھاتے ہیں اس میں گہرا تعلق ہے۔
دوسرے الفاظ میں ہماری خوراک ہماری ذہنی صحت پر اثرانداز ہوتی ہے جس میں بے چینی بھی شامل ہے۔
کچھ کھانے ہماری بے چینی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جن کھانوں میں ٹرپٹوفان ہوتا ہے وہ بے چینی کے مقابلے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔
ٹرپٹوفان امینو ایسڈ ہے جو جسم میں سیروٹونن پیدا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ وہ کیمیکل ہے جو مُوڈ اور جذبات کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اسی طرح جن کھانوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں وہ بے چینی کو کم کرنے میں کافی مدد گار ہوتے ہیں۔ یہ جسم میں سوزش بھی کم کرتے ہیں جس کا تعلق بے چینی سے ہے۔
آئیے جانتے ہیں وہ کون سے کھانے ہیں جو بے چینی کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ سالمن
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور سالمن مچھلی دماغ میں سوزش کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور دماغ کو صحت مند رکھتی ہے۔ یہ مُوڈ اور جذبات کو ٹھیک کرنے اور بے چینی کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ڈارک چاکلیٹ
ڈارک چاکلیٹ میں فلیوونائیڈز ہوتے ہیں جو دماغ کو ٹھیک طرح سے کام کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔ اس میں میگنیشیئم بھی ہوتی ہے جو کہ بے چینی کی سطح کو کم کرتی ہے۔ بلیو بیریز
بلیو بیریز اینٹی اوکسیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ دباؤ کو کم کرنے اور سکون کو بڑھاتے ہیں۔
ہلدی
ہلدی میں کُرکیومِن ہوتی ہے جس میں سوزش کم کرنے والی خصوصیات ہوتی ہیں جس سے دماغ بہتر انداز میں کام کرتا ہے اور اس سے بے چینی میں کمی ہوتی ہے۔ مَگر ناشپاتی
مَگر ناشپاتی میں فائدہ مند چربی ہوتی ہے جس سے مزاج میں بہتری اور بے چینی میں کمی آتی ہے۔ یہ وٹامن بی اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہے جس سے دباؤ کم ہوتا ہے۔ بادام
بادام میگنیشیئم کا بہترین ذریعہ ہیں، جس سے مزاج میں بہتری اور بے چینی میں کمی ہوتی ہے۔ یہ فائدہ مند چربی اور پروٹین سے لبریز ہوتے ہیں جس سے خون میں شوگر کی سطح برقرار رہتی ہے اور سکون ملتا ہے۔ گُلِ بابونہ کی چائے
گُلِ بابونہ کی چائے سے بے چینی کم ہونا ثابت ہے اور اِس سے بہتر نیند آتی ہے۔ اِس میں اینٹی اوکسیڈنٹس ہوتے ہیں جس سے سوزش میں کمی ہوتی ہے اور دماغ بہتر کام کرتا ہے۔
پالک
پالک میں غذائی اجزا ہوتے ہیں جیسا کہ میگنیشیئم، وٹامن سی اور فولیٹ جن سے مزاج میں بہتری آتی ہے اور بے چینی میں کمی ہوتی ہے۔ کیفیر
کیفیر ڈیری مشروب ہے جس میں پروبائیوٹکس ہوتے ہیں جس سے جسم کی طاقت بہتر ہوتی ہے اور بے چینی میں کمی آتی ہے۔ اس میں سیروٹونِن ہوتا ہے جو مزاج کو بہتر بناتا ہے اور جسم میں سکون پیدا کرتا ہے۔