شاہ چارلس سوم تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہننے والے برطانیہ کے ساتویں بادشاہ بن گئے ہیں۔ شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب لندن کے شاہی چرچ ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہوئی۔
سنیچر کو ویسٹ منسٹر ایبی میں جاری تقریب میں شاہ چارلس سوم کی اہلیہ ملکہ کمیلا کی تاج پوشی بھی کی گئی۔
تاج پوشی کی تقریب کی تیاریاں کئی روز سے جاری تھیں اور بڑی تعداد میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں ایسے سیاح بھی لندن پہنچے ہیں جو تقریب کو براہ راست دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
شاہ چارلس سوم گذشتہ برس ستمبر میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد بادشاہ بنے تھے۔
مزید پڑھیں
-
شہزادے سے شاہ چارلس سوئم تک کا سفر تصاویر میںNode ID: 699446
-
شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تیاریاں، سیاحوں کی لندن آمدNode ID: 761866
-
شاہ چارلس کی رسم تاج پوشی میں شہزادہ ترکی شرکت کریں گےNode ID: 762316