Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: جادو گر خاتون گرفتار، دیکھئے وڈیو

ریاض :جادو ٹونے میں مصروف خاتون کو وڈیو کلپ نے گرفتار کرادیا۔ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواز المیمان نے واضح کیا کہ شمالی ریاض کی ایک اسٹیشنری کی دکان میں خاتون کو جادو ٹونے کا عمل کرتے ہوئے وڈیو میں دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے اسپیشل ٹیم قائم کرکے اس کا پتہ لگایا ۔ چھاپہ مارنے پر واضح ہو کہ خاتون جادو ٹونے کا سامان اور تعویذ گنڈے فروخت کررہی تھی۔ ریاض پولیس نے کنگ سعود یونیورسٹی کے بالمقابل الرائد محلے کی ایک اسٹیشنری کی دکان سے خاتون کو گرفتار کیا ہے۔وہ اسٹیشنری میں تعویذ گنڈوں کی فوٹو کاپیاں کروانے آئی تھی ۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: