حسین اور منفرد زیورات کے ڈیزائن کی ماہر، حنین القنیبط
حسین اور منفرد زیورات کے ڈیزائن کی ماہر، حنین القنیبط
منگل 9 مئی 2023 19:51
امریکہ میں زیورات کے ڈیزائن کی تعلیم میں سٹوڈنٹس چوائس ایوارڈ حاصل کیا۔ فوٹو عرب نیوز
حنین القنیبط سعودی عرب میں زیورات کے ڈیزائن کی صنعت میں اپنی خاص پہچان رکھتی ہیں جو منفرد انداز کے زیورات کی موجد ہیں اور انہیں 2021 میں امریکہ میں خاص اعزاز سے نوازا گیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق حنین القنیبط ریاض اور نیویارک میں واقع ایک عمدہ جیولری برانڈ، امرین جیولز کی بانی اور تخلیقی ڈائریکٹر ہیں۔
حنین نے 2018 سے 2019 تک منفرد طرز کی جیولری کے لیے کام کیا اور سعودی ڈیزائن ویک میں سیلز اینڈ مارکیٹنگ ایسوسی ایٹ کے طور پر شامل رہیں جو نئے اور اعلیٰ درجے کے زیورات میں اپنی منفرد شہرت رکھتی ہے۔
انہوں نے سیلز ایسوسی ایٹ کے طور پر بھی کام کیا اور ریاض میں دکاکین نمائش اور جیولری سیلون میں جیولری کی مارکیٹنگ میں اعلی شہرت حاصل کی۔
زیورات کی صنعت میں جانے سے قبل حنین القنیبط نے 2011 میں ریاض کی الیمامہ یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور حنین نے بینکنگ سیکٹر سے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا۔
بینک سعودی فرانسی میں کریڈٹ کنٹرول اور مانیٹرنگ سیکشن میں مینجر رہیں اور اس کے بعد بینک میں کریڈٹ ایڈمن آفیسر کے طور پر بھی کام کیا۔
حنین 2011 سے 2013 تک ریاض میں قائم منفرد اور معروف بیکری پر بھی ذمہ داریاں انجام دیتی رہیں۔
حنین القنیبط نے نیویارک میں جیوموجیکل انسٹی ٹیوٹ آف امریکہ سے زیورات کے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کا ڈپلومہ اور زیورات کے ڈیزائن تیار کرنے کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔
اپنی فنی تعلیم کے دوران انہوں نے زیورات کے ڈیزائن کے لیے 2018 میں سٹوڈنٹس چوائس ایوارڈ کے لیے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
حنین نے کیلیفورنیا کے رابرٹ موواڈ ہال میں جیمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ سے بھی تعلیم حاصل کی جہاں2017 اور 2019 کے درمیان گریجویٹ جیولر ڈپلومہ، گریجویٹ ڈائمنڈز ڈپلومہ، ہیرے اور ہیرے کی درجہ بندی کا سرٹیفکیٹ اور دیگر فنی قابلیت حاصل کی۔