Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے تیسرا امدادی طیارہ سوڈان بھیج دیا

دس ٹن امدادی سامان میں کھانے پیانے کی اشیا، ادویہ، طبی لوازمات شامل ہیں(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے ریاض لہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امدادی سامان سے لدا تیسرا طیارہ پورٹ سوڈان بھیج دیا۔ 
دس ٹن امدادی سامان میں کھانے پیانے کی اشیا، ادویہ، طبی لوازمات اور خیمے شامل ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات شاہ سلمان  اور ولی عہد کی ہدایت پر سوڈانی بھائیوں کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کیے ہوئے ہے۔ 
منگل کو پہلے دو طیارے منگل کو 20 ٹن امدادی سامان لے کرریاض سے سوڈان روانہ ہوئے تھے۔
 شاہ  سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ ’فضائی پل کے ذریعے سوڈانی بھائیوں اور بحرانی حالات سے متاثرہ پناہ گزینوں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کی جارہی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ’ فضائی امدادی پل پروگرام سعودی عرب کی انسانیت نواز پالیسی کا حصہ ہے۔ اس کے تحت بحرانی حالات سے دوچار برادر اور دوست ممالک کے باشندوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کی جاتی ہے‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات نے پیر کو سوڈانی بھائیوں کی مدد کے لیے ’ساھم‘ پورٹل کے ذریعے عوامی امدادی مہم کا آغاز کیا ہے۔ 

شیئر: