Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے دو سعودی طیارے 20 ٹن امدادی سامان لے کر سوڈان روانہ

فضائی پل کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کی جارہی ہے(فوٹو: ٹوئٹر شاہ سلمان مرکز)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے سوڈان کے لیے فضائی امدادی پل قائم کردیا۔ پہلے دو طیارے منگل کو 20 ٹن امدادی سامان لے کرریاض سے سوڈان روانہ ہوئے ہیں۔
الاخباریہ کے مطابق شاہ  سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ ’فضائی پل کے ذریعے سوڈانی بھائیوں اور بحرانی حالات سے متاثرہ پناہ گزینوں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کی جارہی ہے‘۔
امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیا، خیمے، کمبل، چادریں اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ 
ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ’ فضائی امدادی پل پروگرام سعودی عرب کی انسانیت نواز پالیسی کا حصہ ہے۔ اس کے تحت بحرانی حالات سے دوچار برادر اور دوست ممالک کے باشندوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کی جاتی ہے‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات نے پیر کو سوڈانی بھائیوں کی مدد کے لیے ’ساھم‘ پورٹل کے ذریعے عوامی امدادی مہم کا آغاز کیا ہے۔ 
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو امدادی مہم شروع کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔ 

شیئر: