Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور عمان میں صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

 سعودی وزیر صنعت نےعمان کے ہم منصب سے اہم ملاقات کی ہے ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی صنعت اور کان کنی کے شعبے عمان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سے مستفید ہونے کے لیے تیار ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں ممالک کے وزرا نے مسقط میں صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق  سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون کو بہتر بنانے کے لیے عمان کے وزیر تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے وزیر کے قیس بن محمد الیوسف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مملکت کے وژن 2030 اور عمان کے ویژن 2040 کے فریم ورک کے اندر دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا گیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی خوشحالی کی راہ ہموار ہوئی۔
بندر الخریف نے صنعتی اور اقتصادی شہروں کی ترقی میں تعاون بڑھانے کے لیے عمان کی جنرل اتھارٹی برائے خصوصی اقتصادی زونز اور فری زون کے صدر سے بھی ملاقات کی۔
سعودی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ فنڈ نے 2022 میں عمان کے ساتھ دو مشترکہ منصوبوں کے لیے مالی اعانت فراہم کی جس کا سرمایہ 90.7 بلین ریال تھا۔
سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف کان کنی کے شعبے میں شراکت داری قائم کرتے ہوئے دنیا کے دورے کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس ماہ کے شروع میں صنعتی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، تجارتی تبادلے اور غیر تیل کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے سوئٹزر لینڈ کا سرکاری دورہ کیا تھا۔
بندر الخریف نے سوئس سٹیٹ سیکریٹری برائے اقتصادی امور ہیلین بڈلیگر آرٹیڈا اور سوئس ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی کی ایگزیکٹو صدر باربرا ہیوز سے بات چیت کی تھی۔
انہوں نے معیشت کو متنوع بنانے اور قومی صنعتی حکمت عملی کی طرف سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے مملکت کے وژن 2030 کے ساتھ تعاون کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

شیئر: