Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں 10 ترجیحی منصوبے

اس سے سعودی وژن 2030 کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت تجارت نے رواں سال تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں 10 ترجیحی منصوبے مختص کیے ہیں۔
سرکاری پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس اقدام سے مملکت کو مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کا پرکشش ماحول فراہم کرنے اور کاروباری شعبے کی علاقائی اور عالمی مسابقت کو بڑھانے کے سعودی ویژن 2030 کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اصلاحات صارفین کے تحفظ، تجارتی رجسٹریشن، تجارتی ناموں، تجارتی لین دین، ثالثی اور حکومتی فرموں کے قیام کے کنٹرول پر ہوں گی۔
ان اصلاحات میں فیملی بزنس چارٹر، کارپوریٹ گورننس کے ضوابط، تجارتی رجسٹریشن کے نظام کو نافذ کرنے والے قوانین اور تجارتی ناموں کے نظام کو نافذ کرنے والے ضوابط بھی شامل ہوں گے۔
تجارت کی وزارت نے اپنے سہ ماہی تجارتی بلیٹن میں ان منصوبوں کا اعلان کیا تاکہ سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو مختلف اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے فیصلے کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے اور تجارت میں تنوع کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مربوط وژن کی بنیاد پر سرگرمیوں میں مدد ملے۔
یہ قومی معیشت کے اہم اجزا میں سے ایک کے طور پر تجارتی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتا ہے جس نے گزشتہ سال 7.8 فیصد کی متاثر کن نمو حاصل کی۔
یہ ترجیح قانون سازی کے ماحول کی کامیابی، کاروبار کے آغاز کے لیے طریقہ کار کو آسان بنانے،مسابقتی اشاریوں کو بلند کرنے اور سعودی عرب میں کاروباری شعبے کو دنیا کے لیے پرکشش بنانے کو بھی تقویت دیتی ہے۔
تجارتی بلیٹن مختلف سرگرمیوں اور شعبوں میں سب سے نمایاں ترقی کے اشاریوں، کمپنیوں اور اداروں کے ریکارڈ میں تبدیلی کے حجم اور ان اعلیٰ ترین شعبوں پر روشنی ڈالتا ہے جنہوں نے قابل ذکر ترقی دیکھی۔
یہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز، کمپیوٹر پروگرامنگ، مارکیٹ ریسرچ اور رائے شماری، فلم پروڈکشن، شہر، تفریح، کھیل، ہوٹل کی سرگرمیاں، سیاحت اور سفر جیسے امید افزا شعبوں کے لیے بھی معیشت کو تیار کرتا ہے۔
مزید برآں، بلیٹن مملکت میں صنعت کے حجم اور برآمدات سے متعلق ڈیٹا کو بھی ریکارڈ کرتا ہے۔
یہ بلیٹن مملکت میں ای کامرس سیکٹر کی نمو پر نظر رکھنے کے علاوہ، کاروبار میں خواتین کی شرکت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی فنانسنگ اور مجموعی طور پر کاروباری شعبے کی کشش کو بہتر بنانے میں قانون سازی کے تعاون سے متعلق ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔

شیئر: