Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اُروشی روتیلا خاندانی نام غلط بولنے پر فین پر برہم

اروشی روتیلا نے انسٹاگرام پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو بیان کیا (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وڈ کی حسین اداکارہ اروشی روتیلا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک حالیہ میچ کے دوران ایک فین کی جانب سے ان کا خاندانی نام غلط بولنے پر برہم ہو گئیں۔
شوبز خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ ناموں کے گہرے معنی ہوتے ہیں اور خاندانی نام خاص طور پر کسی شخص کو اس کے آباؤاجداد کی طرف سے عطا کردہ نعمت ہوتی ہے۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فین نے جو دہلی کیپٹلز کے ایک کرکٹر کو دیکھ رہا تھا، اروشی کا نام لیا اور ان کے خاندانی نام کو غلط بولتے ہوئے ’روتیلا‘ کے بجائے ’روٹولا‘ کہہ دیا۔
اروشی روتیلا نے انسٹاگرام پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو بیان کیا اور خاندانی ناموں کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’میرا خاندانی نام جو میرے لیے بہت قیمتی ہے، کے ساتھ کھلواڑ بند کریں۔ الفاظ کے معنی ہوتے ہیں اور خاندانی ناموں میں طاقت اور برکت ہوتی ہے۔‘
’کوئی موئی‘ کے مطابق غلط تلفظ کے واقعے پر اروشی کا ردعمل الفاظ کی طاقت کے احترام کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔ الفاط کی اہمیت ہوتی ہے اور یہ دوسروں پر بہت گہرا اثر ڈالتے ہیں۔

شیئر: