Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ اروشی ”گربہ خرامی“کریں گی

بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا فیشن ڈیزائنر وکرم پھادنیس کےلئے ریمپ پر کیٹ واک”گربہ خرامی“ کریں گی۔ہندوستانی نشریاتی ادارے کے مطابق اداکار امیتابھ بچن،شاہ رخ خان اور کرینہ کپور کے بعد فلم ”ہیٹ اسٹوری فور“ کی اداکارہ اروشی روٹیلا بھی فیشن ڈیزائنر وکرم پھادنیس سے متاثر ہیں اور وہ ان کے نئے ڈیزائن کئے ہوئے ملبوسات کی نمائش کےلئے ریمپ پر واک کریں گی۔اروشی روٹیلا اس سے قبل ڈیزائنر ارچنا کوچھر کےلئے ممبئی میں واک کر چکی ہیں۔
 
 

شیئر: