وزیر ٹرانسپورٹ کی مکہ میں ٹیکسی پرمٹ اجرا کے لیے درخواستوں پر پابندی
بارہ مئی سے قبل کی درخواستوں کو تین ماہ کے اندر نمٹا یا جائے گا( فوٹو: عکاظ)
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر نے مکہ مکرمہ میں ٹیکسیوں کی تعداد میں اضافے اور ٹیکسی پرمٹ کے اجرا کے لیے درخواستوں پر پابندی عائد کی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق 12 مئی 2023 سے قبل مکہ شہرمیں ٹیکسی پرمٹ کے لیے دی جانے والی درخواستیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’ٹیکسی پرمٹ کے اجرا کی جو درخواستیں 12 مئی سے قبل دی گئی ہیں، انہیں تین ماہ کے اندر نمٹایا جائے۔‘
اس حوالے سے تمام کارروائی مقررہ مدت کے دوران مکمل کیے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔