Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموزین اور ایئرپورٹ ٹیکسیوں کی ٹریفک خلاف ورزیاں زیادہ

ایئرپورٹ ٹیکسیوں نے 2 لاکھ 22 ہزار 262 خلاف ورزیاں کیں۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ 2022  کے دوران سب سے زیادہ ٹریفک خلاف ورزیاں لیموزین اور ایئرپورٹ ٹیکسوں نے کیں۔ بسوں، گاڑیوں اور ٹرکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹریفک خلاف ورزیاں رہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے سرکاری اعدادوشمار جاری کرکے بتایا ہے کہ کارگو ٹرانسپورٹ  ٹریفک خلاف ورزیوں کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہا۔ ان کی خلاف ورزیوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 300 ریکارڈ  کی گئیں۔ 
اتھارٹی نے بتایا کہ ریلوے ٹرانسپورٹ میں 2022 کے دوران 2 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ 
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جو مملکت بھر میں بری، بحری اور ریلوے ٹرانسپورٹ کی انتظامی و قانونی اتھارٹی ہے۔ 2022کے حوالے سے مندرجہ ذیل اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ 
پبلک ٹرانسپورٹ اتھنارٹی نے کہا ہے کہ لیموزین اور ایئرپورٹ ٹیکسیوں نے 2 لاکھ 22 ہزار 262 خلاف ورزیاں کیں۔
اتھارٹی نے مزید بتایا کہ ایجوکیشن ٹرانسپورٹ 12676،  ہلکی کارگو ٹرانسپورٹ 1227، سپیشل ٹرانسپورٹ 26057، رینٹ اے بس 6، رینٹ اے کار  4837، رینٹ اے ٹرک  169، عام ٹیکسیاں 1193،  بھاری کارگو ٹرانسپورٹ  152358ِ ، وینچ 2867 اور بیرونی بس سروس  نے 148 خلاف ورزیاں کیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: