صوبہ خیبر پختونخوا میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی رپورٹ کے مطابق چار مہینے میں 711 خفیہ آپریشن میں 158 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کے بعد امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے لگی ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کی رپورٹ کے مطابق اپریل کے مہینے میں دہشت گردی کے واقعات میں 11 فیصد کمی آئی ہے ۔
رواں سال چار مہینے کے دوران دہشت گردی کے 180 واقعات رپورٹ ہوئے۔ سی ڈی ٹی حکام کے مطابق 711 خفیہ آپریشن میں 158 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، جبکہ 62 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں
-
بلوچستان میں دہشت گردوں کا فرنٹیئر کور کے کیمپ پر حملہ، چار ہلاکNode ID: 763986
-
جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث 76 گرفتار کر لیے گئے: راولپنڈی پولیسNode ID: 764476
-
کوئٹہ: ’معمولی بات پر‘ ہمسایوں میں لڑائی، چار سگے بھائی قتلNode ID: 764591