Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اپریل کے دوران بارش کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا 

وزارت کا کہنا ہے اپریل میں 31.81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا ہے کہ’ اپریل 2023 کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کا اوسط چالیس سال میں سب سے زیادہ ہے۔ چالیس سالہ  ریکارڈ توڑ دیا‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ ’اپریل میں 31.81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی‘۔
’یہ اپریل 2022 میں ہونے والی بارش سے زیادہ ہے۔ اس وقت 9.23 ملی میٹر بارش ہوئی ریکارڈ کی گئی تھی‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’اپریل کے دوران 26 دن بارش ہوئی۔ مملکت کے بیشتر علاقے بارش کی زد میں رہے‘۔ 
وزارت نے بتایا کہ’ اپریل کے دوران سعودی عرب کے 146 ڈیمز میں 118 ملین مکعب میٹر پانی جمع ہوا۔ گزشتہ برس اپریل  کے دوران  12.2 ملین مکعب میٹر پانی جمع ہوا تھا‘۔ 
وزارت نے بیان میں کہا کہ ’پانی سب سے زیادہ عسیر ریجنز کے ڈیمز میں گیا جہاں 28.50 ملین مکعب میٹر سے زیادہ پانی جمع ہوا ہے‘۔ 

شیئر: