Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں گرمی کی لہر، درجہ حرارت 40 تک پہنچنے کا امکان

’سب سے زیادہ گرمی کل جمعہ کو متوقع ہے جس کے ساتھ گرم ہوا بھی چلے گی‘ (فوٹو: سبق)
موسمیاتی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ جدہ میں آج جمعرات اور کل جمعہ کو گرمی کی لہر ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ گرمی کل جمعہ کو متوقع ہے جس کے ساتھ گرم ہوا بھی چلے گی۔‘
ماہرین نے کہا ہے کہ ’بعد ازاں ہفتے سے گرمی کی شدت میں کمی ہونا شروع ہوگی اور درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ تک ہوگی۔‘
ماہرین نے رہائشیوں کو دھوپ سے بچنے اور گرمی میں زیادہ محنت نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

شیئر: