مملکت کے کن علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ہوگی؟
جمعرات 27 اپریل 2023 20:48
مذکورہ علاقوں میں درجہ حرارت 6 تا 10 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر سے پیر تک تبوک ، الجوف، حدود شمالیہ اور حائل ریجنوں میں درجہ حرارت میں واضح کمی آئے گی۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے توجہ دلائی ہے کہ مذکورہ چارعلاقوں میں درجہ حرارت 6 تا دس سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ اس سال موسم بہارمیں مسلسل بارش ہورہی ہے ، جس کا اوسط گزشتہ موسم بہار کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ البتہ گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ محدود ہورہا ہے جبکہ موسم بہار میں گرد آلود تیز ہوائیں کثرت سے چلتی ہیں۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ گرمی کا موسم اب سے ایک ماہ بعد شروع ہوگا۔ درجہ حرارت میں تدریجی اضافہ ہوگا۔ مشرقی ریجن اور بحراحمر کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت آہستہ آہستہ بڑھے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں