Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات سمگل اور فروخت کرنے کی کئی کوششیں ناکام

مملکت بھر میں نشہ آور اشیا کے خاتمے کی مہم جاری ہے (فوٹو: ٹوئٹر محکمہ امن عامہ)
سعودی عرب میں حکام کی جانب سے مملکت بھر میں نشہ آور اشیا کے خاتمے کی مہم جاری ہے۔ منشیات کے خطرات سے معاشرے کو آگاہ بھی کیا جا رہا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الجوف پولیس نے نشہ آور اشیا اور ممنوعہ گولیوں فروخت کرنے والے دو سعودی شہریوں کو سکاکا شہر سے گرفتارکیا ہے۔
ان کے قبضے  سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ دونوں کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ 
 طائف پولیس نے ایک مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔ وہ ’استراحہ‘ گیسٹ ہاؤس کو حشیش اور ممنوعہ گولیاں فروخت کے کے لیے ٹھکانے کے طور پر استعمال کررہا تھا۔
جازان ریجن کی بیش کمشنری کے سراغرسانوں نے ایک یمنی درانداز کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نشہ آور مادہ برآمد کی ہیں۔
القنفذہ کمشنری پولیس نے ایک مقامی شہری کے قبضے سے چالیس کلو گرام قات (نشہ آور پتے) ضبط کرلیے۔
 مقامی شہری قات گاڑی میں چھپا کر لے جارہا تھا۔ اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
جازان ریجن کے الدائر سیکٹر میں سرحدی محافظوں کے گشتی دستے نے پانچ یمنی دراندازوں کو گرفتار کیا ہے جو قات (نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ 

شیئر: