Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ کی رہائشی عمارت میں نشہ آور پودے اگانے کی تحقیقات

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے نشہ آور پودوں کی کاشت قابل سزاجرم ہے(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں پبلک پراسیکیوشن  شارجہ کی ایک رہائشی عمارت میں نشہ آور پودے اگانے کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ایک رہائشی عمارت کے انچارج نے پبلک پراسیکیوشن کو رپورٹ کی تھی کہ اسے عمارت کے ایئرکنڈیشن سسٹم کی دیکھ بھال کے دوران نشہ آور پودے نظر آئے ہیں۔ پولیس اس کی رپورٹ کی ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے اطلاع ملتے ہی پولیس کے ہمراہ رہائشی عمارت کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ متعلقہ فلیٹ میں نشہ آور پودےایک شیلٹرکے اندر لگائے گئے ہیں۔
رہائشی عمارت سے نشہ آور اشیا  کے استعمال میں کام آنے والے آلات بھی برآمد ہوئے۔ پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ دو ایشیائی کاروبار کےلی نشہ آور پودے اگائے  ہوئے تھے۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ نشہ آور پودوں کی کاشت قابل سزاجرم ہے۔ اس پر موت تک کی سزا دی جاسکتی ہے۔ 

شیئر: