امریکہ میں قتل ہونے والے سعودی طالب علم کی ڈگری والد نے وصول کی
الولید الغریبی نیٹ انجینیئرنگ میں سپیشلائزیشن کررہے تھے (فوٹو: سکرین شاٹ العربیہ)
امریکہ میں قتل کیے جانے والے سعودی سکالر الولید الغریبی کے والد نےامریکی یونیورسٹی میں اپنے بیٹے کی ڈگری وصول کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق امریکی یونیورسٹی نے الولید الغریبی کے والد کو تقریب تقسیم اسناد میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا تھا اور خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنے بیٹے کی ڈگری وصول کریں۔
یاد رہے کہ الولید الغریبی کو 23 جنوری 2023 کو فلاڈیلفیا میں ان کی رہائش پر ایک امریکی خاتون نے قتل کردیا گیا تھا۔
امریکی خاتون سعودی طالبعلم کا فون اور قیمتی اشیا چوری کرکے فرار ہوگئی تھی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔
یاد رہے کہ الولید الغریبی امریکی یونیورسٹی میں نیٹ انجینیئرنگ میں سپیشلائزیشن کررہے تھے۔ دو ماہ بعد کورس مکمل کرکے سعودی عرب واپسی کی تیاریوں میں تھے۔