Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قابل فخر‘، پولش سیاح سعودی شہری کے ممنون

پولینڈ کے سیاح  نے سعودی دوست سے کہا کہ ’تمہارے ساتھ میری دوستی ہمیشہ رہے گی۔‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی الریث کمشنری میں سعودی شہری نے شقرا کے کوہستانی علاقے میں پھنس جانے والے اپنے دوست اور پولینڈ کے سیاح کو 12 کلو میٹر پیدل چل کر مشکل سے نکال لیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی نوجوان فیصل الریثی نے بتایا کہ ’پولینڈ کا سیاح ریاض میں مقیم تھا، وہاں ان سے دوستی ہوگئی۔ وقتاً فوقتاً الریث کمشنری کے شقرا پہاڑوں کی سیر کے لیے آنے لگا۔ اسے کوہستانی علاقہ بڑا پسند ہے۔‘
فیصل الریثی نے بتایا کہ ’پولینڈ کا سیاح الریث کے کوہستانی علاقے کے اندرونی حصوں کو دریافت کرنے کے لیے پہنچا تھا۔ اسی دوران وہ ایک پہاڑ کی ایک پُر خطر چوٹی پر پھنس گیا اور اس نے مدد کے  لیے رابطہ کیا۔‘
سعودی شہری نے بتایا  کہ ’پہاڑ کی چوٹی تک جانے کے لیے اسے 12 کلو میٹر پیدل چلنا پڑا۔ مشکل سفر طے کرنے کے بعد اپنے دوست کو خطرناک مقام سے بحفاظت نکالنےمیں کامیاب ہوا۔‘
فیصل الریثی کا کہنا ہے کہ ’پولینڈ کا سیاح میری مدد پر بے حد خوش ہوا اور اس نے بڑی گرمجوشی سے میرا شکریہ ادا کیا اور تحائف دیے۔‘
پولینڈ کے سیاح نے کہا کہ ’تمہارے ساتھ میری دوستی ہمیشہ رہے گی اور تم میرے قابل فخر دوست ہو۔‘

شیئر: