Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ سال سعودی عرب میں 16 ملین سیاحوں کی آمد

’یہ شرح 2019 میں مماثل مدت کے مقابلے میں 64 فیصد زیادہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کے حوالے سے سعودی  عرب نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ سال 2022 میں سعودی عرب آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 16.6 ملین تک پہنچ گئی۔
سعودی عرب جو بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کی فہرست میں 25 ویں نمبر تھا، 2022 میں 13 ویں نمبر پر آگیا۔
بین الاقوامی سیاحتی تنظیم کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں  کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں بین الاقوامی سیاحوں کی طرف سے جو رقم خرچ کی گئی ہے اس فہرست میں سعودی عرب 11 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
اس سے قبل 2019 میں سیاحوں کے اخراجات کے حوالے سے سعودی عرب 27 ویں نمبر پر تھا۔
اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سعودی عرب میں 7.8 ملین سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔
یہ شرح 2019 میں مماثل مدت کے مقابلے میں 64 فیصد زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جہاں ویزوں کا حصول آسان کردیا گیا ہے۔

شیئر: