Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران پرواز مریض کی جان بچانے پر سعودی خاتون ڈاکٹر کےلیے ایوارڈ

سعودی خاتون ڈاکٹر کینیڈین ایئرلائنز کی پرواز سے سفر کررہی تھیں (فوٹو: العربیہ)
سعودی خاتون ڈاکٹر کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ کینیڈین ایئرلائنز کی پرواز میں اچانک بے ہوش ہونے والے شخص کی مدد پرانہیں ایوارڈ دیا گیا ہے۔
کینیڈین ایئرلائنز نے دوران پرواز مسافر کو فوری طبی امداد دینے پر سعودی خاتون ڈاکٹر کا شکریہ  ادا کیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ڈاکٹر اوراد محمد رضا نصراللہ نے بتایا کہ’ وہ کینیڈین ایئرلائنز کی پرواز سے سفر کررہی تھیں اچانک اعلان ہوا کہ ایک مسافر بے ہوش ہوگیا ہے۔ اگر مسافروں میں کوئی ڈاکٹر ہے تو برائے مہربانی مدد کے لیے آگے آئے‘۔ 
سعودی خاتون ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ’میں فورا ہی مدد کے لیے پہنچی۔ معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ مسافر کا بلڈ پریشر بہت زیادہ  کم ہوگیا۔ فوری طور پر علاج سے اس کی صحت بحال ہوگئی‘۔ 
انہوں نے بتایا کہ ’طیارے کے عملے نے پرواز کے  دوران میری تجویز کردہ دوا کے حوالے انکوائری بھی کی۔ صحت عملے نے دوا کی توثیق کی تھی‘۔ 
ڈاکٹر اوراد محمد رضا کے مطابق’ پرواز سے گھر واپسی پر مجھے کینیڈین ایئرلائن کے عملے اور مریض مسافر کی جانب سے شکریہ کے خط موصول ہوئے ہیں‘۔ 

شیئر: