Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے شام، مراکش اور لیبیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات  

باہمی تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو شامی وزیر خارجہ ڈاکٹر فیصل المقداد،مراکشی وزیر امور خارجہ ناصر بوریطہ اور لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا المنقوش نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی ہے۔
وزرائے خارجہ32 ویں عرب سربراہ کانفرنس کے ایجنڈا تیاری اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان سے شامی وزیر خارجہ ڈاکٹر فیصل المقداد سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا۔
ملاقات میں شام اور علاقے کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ 


عرب سربراہ کانفرنس کے تیاری ایجنڈا اجلاس کے حوالے سے نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)

 مراکشی وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے  لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا المنقوش نے بھی ملاقات کی۔
سعودی عرب اور لیبیا کے برادرانہ تعلقات اور تمام  شعبوں میں تعاون کے فروغ کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے عرب سربراہ کانفرنس کے تیاری ایجنڈا اجلاس کے حوالے سے نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا ہے۔

شیئر: