Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب، شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات

جرمن وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب دو دن جاری رہے گا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے  پیر کو جدہ میں جرمن وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سعودی جرمن مستحکم تعلقات اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرکے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا تاکہ فریقین کے مشترکہ مفادات پورے کیے جاسکیں۔ 
علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر یکجہتی بڑھانے کی حکمت عملی بھی زیر بحث آئی خصوصا سیاسی ،اقتصادی اور امن و سلامتی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی ہے۔

وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد فریقین نے سرکاری مذاکرات کیے ( فوٹو: ایس پی اے)

جرمن وزیر خارجہ نے سوڈان سے جرمن شہریوں کے انخلا میں تعاون  پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  سعودی عرب کا انخلا آپریشن کامیاب رہا۔ اس سے سعودی اداروں کی اعلی کارکردگی ابھر کر سامنے آئی ہے۔ 
بعدازاں فریقین نے سرکاری مذاکرات کیے جس میں مشترکہ تصور کو عملی جامع  پہنانے کے لیے ہر سطح پر ہر شعبے میں ہر ممکن کوشش کی اہمیت پر زوردیا گیا۔
علاوہ ازیں خطے سمیت دنیا بھر میں امن کی بنیادیں گہری کرنے خصوصاعالمی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فریقین کی کاوشوں میں تیزی لانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ 

دورے کا مقصد سعودی جرمن تعلقات کو فروغ دینا ہے(فوٹو: ٹوئٹر جرمن سفارتخانہ)

ریاض میں جرمن سفارتخانے نے بیان میں کہاکہ جرمن وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب دو دن جاری رہے گا۔
دورے کا مقصد سعودی جرمن تعلقات کو فروغ دینا اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل حاضرہ پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ 
 جرمن وزیر خارجہ کا دورہ مملکت اہم ہے۔ وہ متعدد عہدیداروں کے ساتھ  دوطرفہ تعلقات کے  فروغ اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گی۔

شیئر: