Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹام کُروز کی فلم ’مِشن امپوسیبل‘ کا نیا ٹریلر جاری

فلم کے ٹریلر میں ابو ظبی کی اہم مقامات جس میں لیوا صحرا اور مڈ فیلڈ ٹرمینل کو دیکھا جا سکتا ہے (فائل فوٹو: گیٹی امیجز)
بالی وُڈ کے سپرسٹار ٹام کُروز کی مشہور زمانہ فلم سیریز مِشن امپوسیبل کی نئی فلم ’مشن امپوسیبل ڈیڈ ریکیننگ پارٹ ون‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلم کی شوٹنگ یو اے ای کے دارالحکومت ابو ظبی میں بھی کی گئی ہے۔
فلم کے ٹریلر میں ابو ظبی کی اہم مقامات جس میں لیوا صحرا اور مڈ فیلڈ ٹرمینل کو دیکھا جا سکتا ہے۔
مشن امپوسیبل ڈیڈ ریکیننگ پارٹ ون کے ہدایت کار کرسٹوفر مِک کوئری، ٹام کُروز اور کاسٹ اور عملے نے 2021 میں امارات میں دو ہفتے ابو ظبی فلم کمیشن اور مقامی پروڈکشن پارٹنرز کی معاونت کے ساتھ شوٹنگ کی۔
یہ دوسری مرتبہ ہو رہا ہے کہ پیراماؤںٹ پکچرز کی فرنچائز نے ابو ظبی میں شوٹنگ کی ہے۔
اس سے قبل 2018 میں مِشن امپوسیبل فال آؤٹ کا ہالو جمپ سیکوئنس بھی ابو ظبی میں شوٹ ہوا تھا۔
ابو ظبی فلم کمشنر ہانس فرائیکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’مشن امپوسیبل کی فلمیں شاندار سیٹ، پیچیدہ کہانی اور بڑے سٹنٹس کے باعث سنسنی خیز ہوتی ہیں۔‘
’لہٰذا ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ابو ظبی کو ایک مرتبہ پھر سے لوکیشن میں دکھایا گیا ہے جہاں ایسی پیچیدہ، شاندار فلم میکنگ کو زندگی مل سکتی ہے۔‘
ٹام کُروز کی بلاک بسٹر سیریز مشن امپوسیبل کی پہلی فلم 1996 میں ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد اب تک اس سیریز کی چھ پارٹ ریلیز ہو چکے ہیں۔
فلم کی کہانی ایتھن ہنٹ (ٹام کُروز) نامی ایجنٹ اور اس کے ساتھیوں کے گرد گھومتی ہے جو خطرناک اور ایکشن سے بھرپور مشن مکمل کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ مشن امپوسیبل ڈیڈ ریکیننگ پارٹ ون رواں سال 12 جولائی کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

شیئر: