سنہ 2002 میں کرینہ کپور انڈسٹری میں بالکل نئی تھیں، اس دوران وہ میزبان سِیمی گریوال کے مشہور ٹاک شو ’رینڈیوُو‘ میں آئی تھیں جہاں انہوں نے دل کھول کر باتیں کی تھیں۔
اس انٹرویو کے دوران سِیمی گریوال نے اُن سے پوچھا تھا کہ ’آپ کسے ڈیٹ کرنا پسند کریں گی؟‘
اس کے جواب میں بالی وُڈ بیبو نے کہا تھا کہ ’مجھے یہ کہنا چاہیے؟ مجھے نہیں معلوم کہ مجھے یہ کہنا چاہیے، کیونکہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے کہ میں اُنہیں جاننا چاہتی ہوں، یہ متنازع بات ہے، راہُل گاندھی۔‘
ان کی تصاویر سے متاثر ہونے کے بارے میں کرینہ کپور نے کہا تھا کہ ’میں انہیں جاننا چاہوں گی۔ میں اُن کی تصاویر دیکھتی آرہی ہوں۔‘
’میں سوچ رہی تھی کہ اُن کے ساتھ باتیں کرنا کیسا لگتا ہوگا، میں اس خاندان سے ہوں جس کا تعلق فلموں سے ہے اور وہ سیاست دانوں کی فیملی سے آتے ہیں، لہٰذا شاید یہ ایک مزیدار گفتگو بنے۔‘
اس انٹرویو کے برسوں بعد جب 42 سالہ اداکارہ سے اس بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ ’وہ (انٹرویو) بہت پُرانا ہے اور میں نے اس وجہ سے یہ کہا تھا کہ ہمارے خاندانی نام کافی مقبول ہیں۔‘
کرینہ کپور آخری مرتبہ 2022 میں سپرسٹار عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں نظر آئیں تھیں۔ یہ فلم 1994 میں ہالی وُڈ کی تاریخی فلم ’فورسٹ گمپ‘ کا ہندی ریمیک تھی جو کہ باکس آفس پر بری ناکام ہوگئی تھی۔
اس کے علاوہ وہ ہدایت کار راجیش کرشنن کی فلم ’دی کریو‘ میں بھی کام کر رہی ہیں۔ اس فلم کی ریلیز رواں سال متوقع ہے۔
’دی کریو ‘کی کاسٹ میں کرینہ کپور کے ساتھ کریتی سینن اور تبو بھی شامل ہیں۔