Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیجیرین سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن شروع

’سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کے آپریشن میں 35 افراد پر مشتمل طبی ٹیم کام کر رہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے طبی ٹیم نے نائیجیریا کے سیامی بچے حسانہ اور حسینہ کو علیحدہ کرنے کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبد العزیز الربیعہ کی سربراہی میں علیحدگی کا آپریشن کنگ عبد العزیز میڈیکل سٹی میں ہورہا ہے۔
سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کے آپریشن میں 35 افراد پر مشتمل طبی ٹیم کام کر رہی ہے۔
طبی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد العزیز الربیعہ نے کہا ہے کہ ’نائیجیرین سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن 8 مراحل میں مکمل  ہوگا اس میں 14 گھنٹے لگیں گے‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں 55 سیامی بچوں کو کامیابی کے ساتھ علیحدہ کردیا گیا ہے۔

شیئر: