العلا میں ثقافتی میلے شاندار اختتام
’ثقافت و تہذیب اور تاریخ کے علاوہ جغرافیائی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرام رکھے گئے‘ ( فوٹو: سبق)
العلا میں منعقد کئے جانے والے ثقافتی میلے کاشاندار اختتام ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ثقافتی میلہ دو ہفتے تک جاری رہا جس میں سیاحوں کی دلچسپیوں کے مطابق مختلف سرگرمیاں رکھی گئیں۔
العلاکی ثقافت و تہذیب اور تاریخ کے علاوہ جغرافیائی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے سیاحوں کے لیے مختلف پروگرام رکھے گئے۔
سیاحوں نے العلا کی جغرافیائی خوبصورتی کا مشاہدہ کرنے کے لیے گیس کے گرم غباروں کو سب سے زیادہ پسند کیا ہے۔
انتظامیہ نے سیاحوں کے لیے علاقے کی فضائی سیر کے لیے ہیلی کاپٹروں کا بھی انتظام کر رکھا تھا۔
اسی طرح آئینوں سے تیار کیا جانے والے مرایا ہال میں بھی مختلف قسم کی تاریخی اور ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔