کانز: جب فوٹوگرافرز نے اُروشی روٹیلا کو ایشوریا رائے سمجھ لیا
رواں سال میں اُروشی روٹیلا کی کسی بھی فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر دوسری واک ہے (فوٹو: کوئی موئی)
فرانس میں جاری معروف ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں انڈیا سمیت دنیا بھر کے فلمی ستارے اپنا جلوہ بکھیر رہے ہیں۔
کانز فلم فیسٹیول کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جس میں فرانسیسی پاپارازی فوٹوگرافرز بالی وُڈ اداکارہ اور ماڈل اُروشی روٹیلا کو لیجنڈری اداکارہ ایشوریا رائے سمجھ لیتے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں اُروشی روٹیلا کو فلم ’کائی بتسُو‘ کی سکریننگ کے دوران ریڈ کارپٹ پر نارنجی رنگ کے حسین گاؤن میں دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ رواں سال میں ان کی کسی بھی فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر دوسری واک ہے۔
انسٹاگرام پر بُروٹ انڈیا نے اداکارہ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ریڈ کارپٹ پر موجود ہیں جبکہ اسی دوران پاپارازی فوٹوگرافرز نے انہیں ’ایشوریا‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔
اُروشی یہ سن کر پیچھے مڑتی ہیں اور پھر خوشی سے ہوائی بوسہ دینے لگ گئیں۔
دوسری جانب ایشوریا رائے کی کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر کی بھی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
وہ حالیہ دنوں میں اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ فرانس روانہ ہوگئی ہیں۔
رواں سال کئی انڈین سلیبریٹیز کانز فلم فیسٹیول میں اپنا ڈٰیبیو کر رہے ہیں جبکہ انوشکا شرما بھی اس فیسٹیول میں آںے والے دنوں میں شرکت کریں گی۔
اسی دوران سارہ علی خان اور منوشی چلر بھی اس فیسٹیول میں شامل ہو چکی ہیں۔