بالی وُڈ کی اداکارائیں اپنے بڑھاپے میں کیسی نظر آئیں گی؟
اے آئی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ انسان اپنے دماغ میں جو سوچتا ہے بنا سکتا ہے۔ (فوٹو: انڈیا ٹائمز)
آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ہماری دنیا کے ٹرینڈز کو تیزی سے تبدیل کر رہی ہے۔
انٹرنیٹ پر اے آئی آرٹسٹ مختلف اقسام کی تصاویر اور خیالی مناظر کو تخلیق کرتے ہیں جنہیں دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔
اے آئی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ انسان اپنے دماغ میں جو سوچتا ہے، وہ بنا سکتا ہے۔
اسی سلسلے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ساہڈ نامی اے آئی آرٹسٹ نے بالی وُڈ کی مشہور اداکاراؤں کی بڑھاپے کی تصاویر اپلوڈ کی ہیں۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ بالی وُڈ سپر سٹار اداکارائیں اپنے بڑھاپے میں کیسی نظر آئیں گی۔
ساہڈ نے سب سے پہلی تصویر بالی وُڈ کی سپر سٹار دپیکا پاڈوکون کی اپلوڈ کی ہے جس میں وہ اپنے بڑھاپے میں نظر آ رہی ہیں۔
دوسری تصویر کترینہ کیف کی ہے۔ آئی اے سے بنائی گئی تصویر میں بالی وُڈ ’کیٹ‘ کے سفید بال واضح ہیں۔
تیسری تصویر عالیہ بھٹ کی ہے۔ اُن کے بھی بال سفید دکھائے گئے ہیں اور جبکہ سپر سٹار کے ماتھے پر جُھریاں بھی واضح ہیں۔
اسی طرح چوتھی تصویر انوشکا شرما کے بڑھاپے کی ہے۔ انوشکا شرما ماتھے پر بِندیا لگائے اور ساڑھی پہنے ہوئے ہیں۔
اس انسٹاگرام پوسٹ میں پانچویں تصویر بالی وُڈ اور ہالی وُڈ کی سٹار پرینکا چوپڑا کی ہے۔
صرف یہی نہیں چھٹے نمبر پر ساہڈ نے شردھا کپور کی تصویر لگائی ہے۔ وہ اپنے بڑھاپے میں نہایت سنجیدہ لگ رہی ہیں۔
ساتویں نمبر پر بالی وُڈ کی اداکارہ کریتی سینن کی تصویر ہے۔ ان کے چہرے پر جُھریاں دیکھی جا سکتی ہیں جبکہ بالوں میں سفیدی بھی واضح نظر آ رہی ہے۔
سب سے آخر میں بالی وُڈ کی لیجنڈری اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے بڑھاپے کی تصویر ہے۔ بقیہ ادکاراؤں کی طرح ان کے بھی سفید بال آ گئے ہیں، جبکہ چہرے پر بڑھاپے کی علامات واضح نظر آ رہی ہیں۔