Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر قطر اور کویت کے ولی عہد کی طرف سے مکتوب وصول

’عرب ممالک کو متحد کرنے کی سنجیدہ کوشش ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے عرب سربراہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے سعودی قیادت کے نام مکتوب روانہ کئے ہیں۔
انہوں نے بہترین میزبانی پر سعودی قیادت کی تعریف کی ہے۔
اسی طرح کا مکتوب کویت کے ولی عہدشیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح کی طرف سے بھی روانہ کیا گیا ہے۔
شیخ مشعل نے کہا ہے کہ ’عرب سربراہ کانفرنس وقت کی ضرورت تھی جس میں عرب ممالک کو متحد کرنے کی سنجیدہ کوشش ہوئی ہے‘۔

شیئر: