Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں پھنس جانے والی سوڈانی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی ولادت

سوٹانی فیملی نے اپنے بچوں کے نام محمد اور ہند رکھے ہیں ( فوٹو: امارات الیوم)
سوڈان میں خانہ جنگی کے باعث دبئی میں پھنس جانے والی سوڈانی خاتون  نے دو بچوں کو جنم دیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق سوڈانی شہری عاصم عمر حسن اہلیہ سمیت سیاحت کے لیے دبئی آئے ہوئے تھے۔  وہ جب سفر سے نکلے تب سوڈان میں امن و امان تھا، واپسی کا وقت آیا تو خانہ جنگی کے باعث واپسی مشکل ہو گئی۔ 
عاصم عمر حسن نے بتایا کہ ’ان کی اہلیہ امید سے تھیں۔ دبئی کے ہسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش عمل میں آئی۔‘
اماراتی حکام کی ہدایت پر ریاست دبئی نے ہمیں مشکل کا احساس نہیں ہونے دیا۔ ہر سطح پر معیاری سہولتیں فراہم کی گئیں۔
جڑواں بچوں کو جنم دینے والی سوڈانی خاتون کا کہنا ہے کہ ’ہم نے اپنے بچوں کے نام محمد اور ہند رکھے ہیں۔‘
سوڈانی خاتون نے انسانیت نواز سلوک پر دبئی کے حکام کا دلی شکریہ بھی ادا کیا۔
 

شیئر: