Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی ایک وقت میں دو گاڑیاں اپنے نام رجسٹر کرا سکتے ہیں؟

گاڑی کی رجسٹریشن کے قواعد مقرر ہیں جن پرعمل کرنا ضروری ہے(فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں مقیم غیرملکی ایک وقت میں دوگاڑیاں اپنے نام رجسٹر کرانے کا اہل ہے۔ گاڑی کی رجسٹریشن کے قواعد مقرر ہیں جن پرعمل کرنا ضروری ہے‘۔ 
عاجل نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر پرایک شخص نے دریافت کیا کہ ’گھریلوملازم کے اقامے پرمقیم غیرملکی گاڑی اپنے نام رجسٹرکرا سکتا ہے یا نہیں؟‘۔ 
سوال کے جواب میں ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ’ قانون کے مطابق مملکت میں اقامہ پرمقیم غیرملکی ایک وقت میں دو گاڑیاں اپنے نام پر رجسٹرکراسکتا ہے‘۔

شیئر: