Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالبہ نے کینسر کو شکست دے کر ڈگری حاصل کرلی

والد کے انتقال کے محض ایک ماہ بعد  لینا کو بیماری کا سامنا کرنا پڑا (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں میڈیکل سائنسز کی طالبہ نے اپنے حوصلے سے کینسرکو شکست دے کر یہ ثابت کیا کہ عزم و یقین کامل ہو توکوئی مرحلہ مشکل و نا ممکن نہیں ہوتا۔
عاجل نیوز کے مطابق دوادمی یونیورسٹی کی طالبہ ’لینا‘ معمول کے مطابق حصول علم میں مصروف تھی کہ اچانک اس کے والد کا انتقال ہوگیا۔ 
والد کے انتقال کے محض ایک ماہ بعد  لینا کو بیماری کا سامنا کرنا پڑا۔ گھر والوں نے اسے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ یہ کہہ کر نہیں دکھائی کہ سب کچھ درست ہے۔ کوئی مسئلہ نہیں معمولی بیماری ہے۔ 
اہل خانہ کا کہنا تھا کہ’ لینا کے امتحانات سر پرتھے، اس لیے بیماری کے بارے میں مطلع نہیں کیا۔ امتحانات کے بعد بحالت مجبوری لینا کو بتایا کہ اسے کینسرہے اور کیموتھراپی کرانا ہوگی‘۔ 
کینسر کا سن کر’لینا‘ وقتی طورپر پریشان ہوئی لیکن اس نے کیموتھراپی سے انکار کردیا تاہم اہل خانہ کے سمجھانے پرعلاج کرانے پر رضا مند ہوگئی۔ 
 لینا نے حوصلے سے اپنی بیماری کا سامنا کیا اور ڈٹ کراس کا مقابلہ کیا۔ اپنی ڈکشنری سے ’ناممکن‘ کا لفظ نکال دیا اور کینسرسے مکمل شفایابی حاصل کی۔ 
لینا نے کینسر سے لڑنے کے ساتھ  شقرا یونیورسٹی سے فائنل ایئرکا امتحان پاس کرلیا۔
بیماری سے شفایابی اور ڈگری کے حصول پر لینا کا کہنا تھا کہ’ اگر والد حیات ہوتے تو خوشی بہت زیادہ ہوتی۔ والد کی خواہش پرہی میڈیکل کا شعبہ اختیار کیا تھا‘۔  

شیئر: