Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالبہ کی آواز میں انگریزی گانے جو نئی نسل کو بھا گئے

لنا اللبودی امیرہ نورہ یونیورسٹی میں مارکیٹنگ کی طالبہ ہے (فوٹو: العربیہ نیٹ)
سعودی طالبہ اور گلوکارہ لنا اللبودی کی پرکشش اور سحرانگیز آواز میں انگریزی گانوں کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق لنا اللبودی نے مغربی میوزک کے ساتھ عربی اور انگریزی گانوں میں اپنی پہچان بنائی ہے۔ سوشل میڈیا پر سعودی گلوکارہ کے انداز کو نئی نسل پسند کر رہی ہے۔ 
لنا اللبودی نے بتایا کہ وہ امیرہ نورہ یونیورسٹی میں مارکیٹنگ کی طالبہ ہیں اور انہیں گلوکاری کا شوق ہے۔ نو برس کی عمر سے بیڈروم میں گانے کا شوق پورا کرتی رہیں، گھر والوں کو گانے سناتی اور ویڈیو کلپس تیار کرتی رہی ہیں۔

’انگریزی گانے گاتے وقت آواز زیادہ خوبصورت ہو جاتی ہے‘ (فوٹو: العربیہ نیٹ)

سعودی طالبہ کا کہنا ہے کہ  انہیں خاص طور پر بچوں کے گانے بے حد پسند ہیں۔ اس حوالے سے عرب دنیا کے مشہور پروگرام کے گانوں کی نقل کرتی رہی ہیں۔
لناا اللبودی نے بتایا کہ شروع میں گھر والوں نے حوصلہ افزائی کی، پھر سکول تقریبات اور غیرنصابی سرگرمیوں کے پروگرامز میں گانے گائے تو بے حد پذیرائی ملی۔ وہ ایسے گانے کا  انتخاب کرتی ہیں جنہیں گا کر اسے ایسا لگتا ہے کہ اس کے بول دل کی گہرائی سے نکل رہے ہیں۔ 
لنا اللبودی نے کہا کہ انہیں انگریزی گانے اچھے لگتے ہیں اور وہ گانوں کے بول کو محسوس کرتی ہیں اور انگریزی گانے گاتے وقت ان کی آواز مزید سریلی ہو جاتی ہے۔

فرانسیسی اور جرمن سفارتخانوں میں گانے کے مواقع ملے (فوٹو العربیہ نیٹ)

لنا اللبودی نے بتایا کہ انہوں نے انگریزی کے اپنے دو گانے گائے جو بہت پسند کیے گئے ان میں سے ایک ’لست ابکی‘ (میں روتی نہیں ہوں) ہے۔ 
لنا اللبودی گانے پیش کرنے کے لیے کافی ہاؤس کا پلیٹ فارم استعمال کر رہی ہیں۔ وہ سعودی عرب میں فرانس اور جرمنی کے سفارت خانوں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: